کھیل

آل گوجال کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں اختتام پزیر، باباغندی مسلسل پانچویں بار چیمپئن

کراچی : پھسو ٹائمز اُردُو : گلمت ینگ اسٹار سپورٹس کلب کے زیر اہتمام آل گوجال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر، حضرت بابا غندی سپورٹس کلب چپورسن کی ٹیم مسلسل پانچویں بار چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کراچی میں منعقیدہ آل گوجال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مقابلےمیں دفاعی چیمپئن باباغندی سپورٹس کلب نے شاہ طالب سپورٹس کلب کی ٹیم کو ہرا کے چیمپئین شپ اپنے نام کر دیا۔

یہ ٹورنامنٹ گلمت ینگ اسٹارز سپورٹس کلب، گوجال اسماعیلی سٹوڈنٹس ایسوسی اینشن کراچی اور سٹوڈنٹس ایڈ سوسائٹی گلمت کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی