تازہ ترین

پولیس کی تعداد میں کمی ،گلگت فلم ہال چوک میں ٹریفک جام لڑائی جھگڑے معمول

گلگت( وقائع نگار خصوصی ) ٹریفک پولیس گنتی کی حد تک محدود افطاری کے اوقات گلگت فلم ہال چوک میں ٹریفک جام لڑائی جھگڑے روز کے معمول بن گئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فوری نوٹس لیکر ٹریفک مسائل سے نجات دلانے کے لئے گلگت شہر میں متبادل سڑکیں تعمیرا کرائیں تاکہ شہری کم از کم سفر کو باآسانی کرسکیں تفصیلات کے مطابق گلگت شہر کے کاروباری مراکز جس میں این ایل آئی چوک ، فلم ہال چوک ، کشروٹ ایریا ، پونیال روڈ سمیت ہسپتال روڈ ایریا میں ٹریفک کے بے ہنگم رش کے باعث ٹریفک جام روز کا معمول اور تلخ کلامی و لڑائی جھگڑے انتہا کو پہنچ گئے ہیں لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے ٹریفک جام شہریو منٹوں کے سفر کو گھنٹوں میں طے کرنے لگے
گلگت میں ٹریفک پولیس صرف گنتی کی حد تک محدود ہیں جس کے باعث ٹریفک کنٹرول ان کے بس سے باہر ہے گلگت کے شہریوں نے وزیراعلیٰ گلگ ت بلتستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر ٹریفک کنٹرو ل کے لئے متبادل روڈ سمیت ٹریفک پولیس کی بھرتیوں کے احکامات جاری کریں ۔

Source: روزنامہ اوصاف

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!