تازہ ترین

دبئی: اگر فرد واحد عبدالحمید ملک کی سلامتی کے خلاف کام کر رہا ہے تو انہیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان لا یا جائے اور قرارواقع سزا دی جائے، اسلم بیگل

دبئی: پھسو ٹائمز اُردُو | پریس ریلز

گلگت بلتستان کے سماجی رہنما اسلم بیگل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یاسین کے لوگ ہمیشہ سے پرامن اور محب وطن ہے انہوں نے ہمیشہ ملک کی دفاع بقا اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا قربانی دی ہیں حالیہ دنوں حکومت ایک علظ پروپیگنڈا پھیلا کر علاقے کو بدنام کرنے کی کو شش کر رہی ہے جوکہ یاسین کے محب وطن عوام کی توہین ہے ۔یاسین کے لوگوں نے ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے لالک جان شہید نشان حیدر جیسے بہادر لوگوں کا تعلق یاسین سے ہے تو یہاں کے لوگ وطن عزیز کے خلاف کیسے ہوسکتے ہیں ۔عبدالحمید سے پیسے کھانے والے اس وقت حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں اگر فرد واحد عبدالحمید ملک کی سلامتی کے خلاف کام کر رہا ہے تو انہیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان لا یا جائے اور قرارواقع سزا دی جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ پولیس نے جو اسلحہ برامد کر لی ہے وہ تو گلگت بلتستان کے ہر گھر میں موجود ہے لوگ شکار کے لیے بھی رکھتے ہیں وطن عزیز پاکستان کے لیے غذر کے عوام کی بے شمار قربانیاں ہے حکومت اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئے نیا شوشا چھوڈ رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*