تازہ ترین

امریکہ: وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے امریکہ کے شہر نیویارک میں سونی وطن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یوم آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب

Dr Iqbalامریکہ: پھسو ٹائمز اُردُو | پریس ریلز

گلگت بلتستان قدرتی حسن سے مالا مال ہونے کے باعث سیاحوں کے لئے دُنیا میں سب سے دلکش اور موزوں ہے یہی وجہ ہے کہ سالانہ لاکھوں سیاح گلگت بلتستان کا رُخ کرتے ہیں اِن خیالات کا اظہار وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے امریکہ کے شہر نیویارک میں سونی وطن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یوم آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے لئے بھی مواقع موجود ہیں اور صوبائی حکومت خطے میں سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بھر پور طریقے سے کوشاں ہیں۔اُنہوں نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم گلگت بلتستان کے عوام خطے کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور خطے سے ہمدری رکھتے ہوئے سفارت کاری کے لئے کردار اداکرسکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سونی وطن گلگت بلتستان کے چیئر مین نسیم گلگتی نے کہا کہ گلگت بلتستان کا خطہ قدرتی دولت سے مالامال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ خطے کے عوام وحدت اور یگانت کو فروغ دیتے ہوئے خطے کو مالی اور معاشی طور پر بھی مالامال بناسکتے ہیں ۔بیرون ملک مقیم گلگت بلتستان کے لوگ خطے کی تعمیر وترقی کے لئے پوری طرح سے کوشاں ہیں اور سونی وطن گلگت بلتستان نے امریکہ میں مختلف فورمز پر گلگت بلتستان کی سیاحت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے مواقع نکالنے کے لئے کوششیں کیں ہیں اور اُمیدہے کہ آئیندہ سال کئی سرمایہ کار خطے میں سرمایہ کاری کے لئے خطے کا دورہ کریں گے۔تقریب سے کشمیر کونسل کے سابق رکن سردار خان،نیویارک سٹی کونسل کے ڈاکٹڑ میتھو یوچین،معروف سکالر و سیاسی رہنماء حفیظ کشمیری،سینئیر صحافی عظیم ایم میاں ، مسرت شاہ اور چوہدری پرویز ریاض نے بھی خطاب کیا اور سونی وطن گلگت بلتستان کے چئیر میں نسیم گلگتی کی کاشوں اور پاکستان اور گلگت بلتستان سے بے لوث محبت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*