تازہ ترین

قاہرہ: مصر کا مسافر طیارہ ایم ایس 181 ہائی جیک، 82 مسافر سوار

قاہرہ: منگل، 29 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے مسافر طیارے کو ہائی جیک کرلیا گیاہے، اطلاعات کے مطابق اس طیارے کو منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے ہائی جیک کیا گیا۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ اسکندریہ سے قاہرہ جارہا تھا، جس میں تقریبا82لوگ سوار تھے، جن میںسات عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہائی جیکرز نے ساڑھے آٹھ بجے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور تقریباً آٹھ بج کے پچاس منٹ پر طیارے کو قبرص کے لارکانا ائیرپورٹ پر اتار نے کی ہدایت دے دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کہ طیارے میں ایک مسلح حملہ آور بھی موجود ہے ، جس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے۔ہائی جیکر طیارے سے سیکیورٹی فورسز کو انتباہ کررہا کہ طیارے سے دور ہٹ جائیں۔

واضح رہے کہ مصر ائیر لائن نے طیارہ ہائی جیک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


آج نیوز سے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!