تازہ ترین

چلاس: تتہ پانی کے مقام پر برفانی تودہ شاہراہ قراقرم پر آگرا ،جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بلاک ہوگئی

چلاس: اتوار، 27 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) چلاس تتہ پانی کے مقام پر برفانی تودہ شاہراہ قراقرم پر آگرا ،جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بلاک ہوگئی۔چلاس سے35کلومیٹر دور رائیکوٹ تتہ پانی کے مقام پر اچانک برفانی تودہ شاہراہ قراقرم پر آگرا ،جس کی وجہ سے گلگت بلتستان سے پنڈی اور پنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی اور مسافر خوار ہوگئے۔چلاس کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ،بالائی علاقوں کو جانے والی تمام سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رابطے سڑکیں بند ہوگئی ہیں ۔ادھر کوہستان دبیر کے مقام پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کوہستان کے متعدد مقامات پر ایک مرتبہ پھر بند ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چلاس تتہ پانی اور کوہستان دبیر کے مقام پر روڈ کھولنے کیلئے بھاری مشنری پہنچا دیا گیا ہے ،اتوارتک روڈ کو ہر قسم کی ٹریف کیلئے کھول دیئے جانے کا امکان ہے ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!