تازہ ترین

گلگت: فورس کمانڈر ناردن ایریاز کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ضروری اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اعلٰی سطح کی کانفرنس منعقد کی گئی

گلگت: پھسو ٹائمزاُردُو | پریس ریلز

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری پریس ریلز کے مطابق 30ستمبر 2016 ؁ء کو ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے میں میجر جنرل ثاقب محمود ملک فورس کمانڈر ناردن ایریاز کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ضروری اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اعلٰی سطح کی کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے اور کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ کانفرنس میں آئی جی پی، ڈی جی جی بی سکاؤٹس ، سکیرٹیری ہوم، سول انتظامیہ اور امن و امان قائم رکھنے والے تمام اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!