تازہ ترین

گلگت: عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولا نا سلطان رئیس ، فدا حسین یعصب الدین اور دیگر ممبران کمیٹی کا قائد حزب اختلاف حا جی شاہ بیگ سے ملاقات

گلگت: پھسو ٹائمز ڈاٹ نیٹ  ( پ۔ر) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولا نا سلطان رئیس ، فدا حسین یعصب الدین اور دیگر ممبران کمیٹی کا قائد حزب اختلاف حا جی شاہ بیگ سے ملاقات ۔ اپوزیشن لیڈر کو عوامی مسا ئل اور عوامی ایکشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی گئی جس پر اپوزیشن لیڈ ر حا جی شاہ بیگ نے کہا کہ حکومت اس وقت عوامی مسا ئل حل کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جب ہم اسمبلی میں بات کر تے ہیں تو وہاں بھی اپنے نا اہلی بتا کر خود شر مندہ ہو تے ہیں اب کی بار عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ عوامی عدا لت میں مکمل ساتھ دینگے اور اسمبلی میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیما نڈ کو پیش کیا جائے گا اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کے لیئے مکمل طور پر کام کیا جا ئے گا ۔یکم مئی کے احتجاج میں شر کت کر کے حکومتی نا اہلی کا پر دہ فا ش کیا جائے گا اور عوام ہی حکومت کا احتساب کر ے گی ۔ بعد دیگر پی ٹی کے رہنما فتح اللہ اور ڈاکٹر رضوان سے بھی ملاقات کیا گیا اور یکم مئی کے احتجاجی جلسے میں شر کت کی دعوت دی گئی جس پہ دونوں نے یکم مئی کے احتجاج میں عوامی ایکشن کمیٹی کا مکمل ساتھ دینے کے ساتھ عوامی مفاد کے لیئے مکمل تعا ون کی یقین دہا نی بھی کرا ئی ۔ اور سب نے عوامی ایکشن کمیٹی کے عوامی مفاد کے لیئے کیئے گئے کاموں کو سرا ہا گیا اور آئیندہ بھی تو قع رکھا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی مفاد کے لیئے کام کر ے گی ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!