تازہ ترین

گلگت: اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقے حراموش کا دورہ

گلگت: پھسو ٹائمز ڈاٹ نیٹ (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقے حراموش کا دورہ کیا دورے کے موقع پر پی ڈبلیو ڈی کے زمہ داران بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے واٹرچینل کی فوری بحالی کے لئے بارود اور مشنری جبکہ سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے لئے فوری طور پر مشنری دینے کا اعلان کرتے ہوئے بحالی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے حراموش ،ہنوچل ، سسی ،داسو، خلترو روڈ و دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ مکمل بحالی تک متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی قدرتی آفات میں انسانی قصور نہیں ہوتا ہے لیکن قدرتی آفات کے بعد بحالی کے اقدامات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اولین ترجیح ہوتے ہیں حراموش اور مضافات کے متاثرین کو ضلعی اور سب ڈویژن انتظامیہ کسی صور ت تنہانہیں چھوڑے گی مصیبت کی اس گھڑی میں فلاحی اداروں کو بھی حراموش کا رخ کرنا چاہئیانہوں نے محلے کی سطح پر تعمیراتی اور بحالی کاموں کی نگرانی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیکر زمہ داری سونپ دی کہ وہ امدادی کاموں کی رپورٹ دیں دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر کمال الدین قمر نے بوائز ہائی سکول حراموش و گرلز ہائی سکول حراموش کا بھی دورہ کیا اور سکول کے مسائل سنیں اس موقع پر حراموش کے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کو خوش آئند قرار دیا ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!