تازہ ترین

افریقہ: عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس اورکواڈی نیٹر فدا حسین کی گرفتاری کی پر زورمذمت کرتے ہیں، قاسم زار

افریقہ: پھسو ٹائمزاُردُو | نمائندہ خصوصی

افریقہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن قاسم زارنے میڈیا کوجاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ .یہ کہاں کی جمہوریت ہے جہاں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر دہشتگردی اور قسم قسم کے جعلی مقدمات درج کرکے غدار دئے جاتے ہیں. کیا گلگت بلتستان والوں کو اپنا حق بهی مانگنے کا اختیار نہیں؟ نام نہاد صوبائی حکومت نے مقدمات بنا کر سی پیک میں ذیادتیوں کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس  اور کواڈی نیٹر فدا حسین کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں، اور ان کی فوری رہائی کا مطالبە کرتے ہے.

 پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیزہی نہیں ہے اس جعلی جمہوریت کا یہ ثمر ہے کہ حکمران قومی خزانوں کو لوٹ رہے ہیں اور ملک میں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ اس جعلی جمہوریت کا ثمر ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنی میگا کرپشن کے بلند بانگ منصوبے بنائے، مگر عوام کو کچھ نہیں ملا۔ قوم کو معاشی ترقی کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ بےروزگاری کے خاتمے کیلئے آج تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ان کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی راہ میں جو بھی حائل ہوا اسے نوکری سے ہٹا دیا گیا

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*