تازہ ترین

شاباش مبارک باد: طالبعلم اویس علی خان نے ایشیا پیسفک ماڈل یونائٹد نیشنز،کولالمپورملیشیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرانٹرنیشنل ایواڈ جیت لیا

owaisکولالمپور: پھسو ٹائمز اُردُو |نمائندہ خصوصی

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹی اینڈ ریجنل پلانگ ڈپارٹمنٹ ، یو ای ٹی لاہور کے طالبعلم اویس علی خان نے ایشیا پیسفک ماڈل یونائٹد نیشنز ،کولالمپور ملیشیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انٹر نیشنل ایواڈ جیت لیا ۔ گلگت کے رہائشی اویس علی خان یوتھ پارلیمنٹ پاکستان میں یوتھ پرائم منسٹر منتخب ہونے والے پہلے نوجوان بھی رہے ہیں۔ مجلس مباحثہ یو ای ٹی لاہور کے پارلیمانی جوانٹ سیکٹڑی رہتے ہوئے بہت سے اور انگریزی مباحثوں میں کامیابیاں بھی حاصل کی ۔ اویس علی خان نوجوانون پر مشتمل پلیٹفارم ینگ ریفارمرز گلگت بلتستان کا بھی حصہ ہیں۔ کولالمپور ملیشا میں منقعد کردہ ماڈل یوناٹڈ نیشنز مقابلہ میں دنیا بھر سے چارسو سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے محنت کی۔ تاہم گلگت سے تعلق رکھنے والے نو جوان نے اس سب سے بڑے نوجوانوں کے انٹر نیشنل مقابلہ میں کامیابی حاصل کر کے، پاکستان اور گلگت بلتستان کی نمائندگی کی، اور ثابت کر دیا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،بلکہ مواقعون اور وسائل کی ہے۔ تاہم محنت ہنر اور لگن کے زریعے ،نوجوان ان رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اویس علی خان اپنی کامیابی کے پیچھے وجہ، والدین کی دعائیں، اور احباب و رفکائے کار کا کی سپورٹ قرار دیتے ہیں۔

owais 2

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!