تازہ ترین

گلگت بلتستان ہنزہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحتی مقامات کا رخ، مناسب انتظامات نہ ہونے سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

hUNZA R

ہنزہ: مشہور سیاحتی مقام کریم آباد میں سیاحوں کی غیر معمولی رش سے ڑیفک جام – تصویر ہنزہ نیوز

ہنزہ: پھسو ٹائمز اُردُو |نمائندہ خصوصی

گلگت بلتستان ہنزہ میں عید الفطر اور گرمیوں کی تعطیلات پرملکی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحتی مقامات پر پہنچنا شروع ہو گئیں، گلگت بلتستان  میں سب سے مشہور سیاحتی مقام کریم آباد ہنزہ میں سیاحوں کا غیرمعمولی رش سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پینے کا صاف پانی، بجلی کی عدم دستیابی اور تنگ روڈ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام جس کی وجہ سے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ تمام ہوٹلیں سیاحوں سے بھرگئے ہیں  انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحوں کے لئے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مسافر اور سیاح راستے میں ہی رات گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ٹورآپریٹرز مالکان کا کہنا ہے کہ 2007 کے بعد سے ہنزہ میں سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر رہی لیکن گزشتہ ایک سال سے وادی میں سیاحوں کی آمد سے سیاحت کی صنعت کو وسعت ملی ہے تاہم عدم سہولیات کے باعث آئندہ سالوں میں سیاحت کی صنعت کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے، حکومت، محکمہ سیاحت،  ٹورآپریٹرز اور ہوٹل انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

Amjad Ayub

گوجال: پھسو گوجال میں واقع مشہور ریسٹورنٹ گلئشیر بریز میں غیر ملکی سیاح گاؤں کی خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں- تصویر احمد علی خان

گوجال: پھسو گوجال میں واقع مشہور ریسٹورنٹ گلئشیر بریز میں غیر ملکی سیاح گاؤں کی خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں- تصویر احمد علی خان

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!