تازہ ترین

گلگت: عدالت عظمٰی نے ہنزہ ضمنی انتخابی شیڈول اور الیکشن ٹریبونل کوغیرقانونی اور ضابطے کی خلاف ورزی قرار دے دیا

گلگت: پھسو ٹائمز اُردُو | نعیم انور

کھودا پہاڈ نکلا چوہا،بابا جان الیکشن کیلئے اہل یا نا اہل مسلہ جوں کا توں، عدالت عظمیٰ نے اس چکر میں پڑنے کی بجائے بلاآخرمسلہ کا آسان حل تلاش کر لیا ، لاٹھی بھی نہ ٹوٹے اور سانپ بھی مارے کے مصداق سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے فل بینچ نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی طرف سے جاری کردہ الیکشن شیڈول اور الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کو غیر قانونی اور ضابطے کے خلاف قرار دیکر متوقع ہنزہ ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دے دیا کہ 45روز کے اندر اندر ضمنی الیکشن کے تمام تر قانونی تقاضے پورے کر کے نیا الیکشن شیڈٖول کا اعلان کرے اور الیکشن کمیشن چیف جسٹس چیف کورٹ کے مشاورت سے حلقے میں ریٹرنگ آفسر تعینات کرے ۔منگل کے روز عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار بابا جان کی ضمنی ا لیکشن میں اہلیت کیس کی سمات کرتے ہوئے سپریم اپلیٹ کورٹ کے فل بینچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے قانون کو پس پشت ڈال کر بحثیت چیرمین جی بی کونسل وزیر اعظم پاکستان سے منظوری لیے بغیر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا اور الیکشن ٹربیونل کی تشکیل بھی ضابطے سے ہٹ کر ہوا ہے لہذا عدالت الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضمنی الیکشن شیڈول کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار د ے رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو قانونی تقاضے پورے کر کے نیا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جاتا ہے ۔عدالت سے الیکشن کو کالعدم قرار دینے اور بابا جان کی اہلیت کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کرنے کے بعد اس کیس کے مرکزی کرداربابا جان کی سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا ہو گا ،معاملہ اب بھی حل طلب اور سوالیہ نشان ہے ،آیا بابا جان ضمنی الیکشن میں دوبارہ حصہ لے سکتے ہے یا نہیں معاملہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ایک بار پھر ریٹرنگ آفسر کے دفتر سے سر اٹھائے گا اور حتمی فیصلہ الیکشن ٹربیونل ہی کرے گی۔

About Passu Times

One comment

  1. مسلہ کیا سر اٹهائے گا. یہاں باباجان کے ساتهہ ساتهہ سلیم خان کو بهی الیکشن سے بایر کرینگے. جس کا اندازہ پچهلی تاریخوں میں ہوا تها. خیر دیکهتے ہیں اب آگے کیا ہوتا ہے.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!