تازہ ترین

کراچی: پھسوٹائمزمیڈیا نیٹ ورک اور گلگت بلتستان رائٹرز فورم کی اشتراک سے پھسو ٹائمز ڈاٹ نیٹ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوگئی

کراچی: پیر، 18 اپریل، 2016ء – (پ ر) پھسوٹائمز میڈیا نیٹ ورک اور گلگت بلتستان رائٹرز فورم کی اشتراک سے پھسو ٹائمز ڈاٹ نیٹ (WWW.PASSUTIMES.NET) کی تقریب رونمائی گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوگئی جس میں سینئر صحافی گلگت بلتستان جناب عبدلجبار ناصر، نوجوان صحافی و شاعر علی احمد جان، سٹوڈنٹس ایکٹیوسٹ عنایت بیگ، مشہور سیاسی وسماجی شخصیت صفدر خان،  گلگت بلتستان یونائٹڈ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدادر، بالاورستان نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےصدر، گوجال اسماعلیہ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر، حسینی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کراچی کے صدر، پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر سمیت کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے نوجوانوں بالخصوص سوشل سائنسزاور میڈیا کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز پھسو ٹائمز کی تاریخ اور کارکردگی سے کیا۔ آصف سخی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پھسو ٹاَئمز کا آغاز 1999 میں حسین علی نے کیا تھا اور اس زمانے میں یہ گلگت بلتستان کا واحد آن لائن نیوز سورس تھا جس کے ذریعے ملک سے باہر مقیم لوگ علاقے کے حالات سے آگاہ رہتے تھے۔ اس کے بعد عنایت بیگ نے کمیونیٹی جرنلزم اور گلگت بلتستان کے میڈیا کے کردار کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اخبارات غیرضروری چیزوں کے متعلق شہ سرخیا بناتے ہیں مگر عوامی مسائل کو اخبارات میں جگہ نہیں ملتی۔ اس کے برعکس پھسو ٹائمزعوامی مسائل کو زیر بحث لاتا ہے اور جگہ دیتا ہے۔ گلگت بلتستان رائٹرز فورم کے نائب صدراور نوجوان شاعر سید صداقت حسین نے فورم کے حوالے سے بات کی اور اپنا کلام بھی سنایا۔ بعد ازاں گلگت بلتستان کے سینئیر صحافی عبدلجبار ناصرنے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافت نہایت ہی پاک پیشہ ہے مگر بدقسمتی سے گلگت بلتستان کے اخبارات چند مخصوص طبقات کے مشنری کا کام کر رہے ہیں۔ بدعنوانی اور سیاسی مک مکاو کے کو میڈیا بے نقاب کر سکتا ہے مگر مقامی میڈیا اپنا کردار ادا نہیں کر رہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں پھسوٹئمز کے بانی حسن کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ آخر میں انھوں نے پھسوٹائمز کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مثبت طریقے سے آگے بڑھتے رہوگے تو کامیابی ہمیشہ آپ کے قدم چومیں گی۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض علی احمد جان نے انجام دیے۔

12189732_893011454086528_3700529303441639698_n

پھسو ٹائمز کا کور لوگو نیا سلوگن کے ساتھ- ڈیزائنر فہیم

05

کراچی : پھسو ٹائمز کے بیورو چیف آصف سید سخی پھسو ٹائمز کی نئی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

02

کراچی : گلگت بلتستان رائٹرز فورم کے چیئرمین اور مشہور نوجوان سماجی کارکن اور علی احمد جان پھسو ٹائمز کی نئی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے۔

09

کراچی: پھسو ٹائمز کی نئی ویب سائٹ کی رسمی افتتاحی تقریب سے معزز مہمان جناب عبدل جبار ناصر، سینئر صحافی گلگت بلتستان نیوز رپورٹر دنیا نیوز خطاب کر رہے ہیں۔

11

کراچی: گوجال اسماعلیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے صدرجمیل رومی پھسو ٹائمز کی نئی ویب سائٹ کی تقریب رونمائی میں خصوصی طور پر شریک ہیں۔

03

ُکراچی: بالاورستان نیشنل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر محمد تقیٰ و دیگر مہمان پھسو ٹائمز کی نئی ویب سائٹ کی تقریب رونمائی میں خصوصی طور پر شریک ہیں۔

13

کراچی: حیسنی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ارفان کریم پروگرام یں شریک ہیں

12

کراچی: پھسو اسٹؤڈنٹس ایسوسی ایشن کراچی کے ممبران بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہیں۔

14

کراچی: گوجال اسماعلیہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر جمیل رومی پھسو ٹائمز کی جانب سے یادگاری شیلڈ سینئر صحافی گلگت بلتستان جناب عبدلجبارناصر کو پیش کر رہے ہیں

08

پھسو ٹائمز کی نئی ویب سائٹ کی تقریب رونمائی سے عنایت بیگ خطاب کر رہے ہیں

18

کراچی: گلگت بلتستان کے معاروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب صفدر خان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

21

کراچی: پھسو ٹائمز کی نئی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکاء کا گروپ فوٹو

passu times urdu news website

پھسو ٹائمز کی نئی ویب سائٹ کی تقریب رونمائی سے جناب صداقت حسین خطاب کر رہے ہیں

07  01 2013023367_10209420580420428_2019652327_n19

About Passu Times

2 comments

  1. اللہ سے دُعا گو ھیں کہ آپ کی یہ کاوش دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے اور امید ہے کہ آپ گلگت بلتستان کے عمومی مسائل کو زیر بحث لائنگے۔ انشااللہ

    زاہد حسین
    چیف ایگزیکٹیو آفیسر
    نارتھ سوفٹ
    ویب ڈیولپمنٹ کمبنی
    کراچی

  2. Arslan ALi Sakhi

    Being Passvic, i fill proud that you guys used the name of the village and i really feel happy when some one call the name of this site while saying PASSU. Hope more experts will join you people soon and make this site more good. Urdu site is going amazing

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!