تازہ ترین

سکردو : معروف قوم پرست رہنما شہیدسید حیدر شاہ رضوی کی چوتھی برسی عوام نے متنازعہ حیثیت میں حقوق دینے کا مطالبہ کر ڈالا

سکردو۔ پھسو ٹائمز اردو : ذیڈ اے کھرمنگی
گلگت بلتستان یوتھ الاٸینس کے زیر اہتمام معروف قوم پرست رہنما شہید سید حیدر شاہ رضوی کی چوتھی برسی پر یادگار شہدا سکردو میں عوامی جلسہ منعقد کیا گیا۔جس میں مجلس وحدت کے علامہ آغا علی رضوی،معروف قوم پرست رہنما و سید حیدر شاہ رضوی کے دیرینہ ساتھی غلام شہزاد آغا،قاٸد اہلسنت و یوتھ الاٸینس کے سرپرست اعلیٰ حافظ بلال ذبیری،یوتھ الاٸینس کے سربراہ علامہ حسن جوہری سمیت عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماٶں نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں سید حیدر شاہ رضوی کو ذبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور سید حیدر شاہ رضوی کے فکر کو قومی و ملی امنگوں کا ترجمان قرار دیتے ہوۓ کہا کہ شاہ جی ٣٠ سال پہلے جو فکر دیا اور اپنے علاقے کا عالمی تشخص پیش کیا گیا تھا آج سپریم کورٹ آف پاکستان اس کی گواہی دیتے نظرآتے ہیں۔علامہ حسن جوہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کےحقوق کے لٸیے جو بھی آواز اٹھاتے ہیں انہیں قوم پرست کہا جاتا ہے۔اگر ایسا ہے تو ہم سب قوم پرست ہے ۔میرے علاقے کے قوم پرستوں نے ہمیشہ علاقے کی عالمی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوۓ آواز اٹھایاجاتا ہے۔انہیں فورتھ شیڈول جیسے کالے قانون اور ہتکھنڈوں ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔جو علاقے کے حق پرستوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ دوسرے رہنماٶں نے واپڈا ،ایس سی او سمیت دوسرے اداروں کو متنبہ کیا گیا اور واپڈا کو علاقے سے بسترا بوری باندھ کر کام بند کر کے جانے کے لٸیے کہا گیا۔ وفاقی حکومت خالصہ سرکار،آذاد کشمیر جیسے بااختیار سیٹ اپ،معدنیات کی لیز سمیت تمام بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بناۓ۔

About Passu Times

error: Content is protected !!