تازہ ترین

اسلام آباد : ہنزہ آل پارٹیز کے وفد کا صدر پاکستان عارف علوی سے خصوصی ملاقات، ہنزہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے صدر کو تفصیلی بریفنگ

ہنزہ آل پارٹیز کے وفد کا صدر پاکستان عارف علوی سے خصوصی ملاقات، ہنزہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے صدر کو تفصیلی بریفنگ
آل پارٹیز ہنزہ کے وفد کا گزشتہ روز اعوان صدر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی ملاقات کی، وفد نے صدر کو ہنزہ کو گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنزہ کو نمائندگی سے محرمی، بجلی بحران، ہنزہ کو گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی نشست، گلگت بلتستان کے جیلوں میں قید سیاسی اسیروں کی رہائی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ آرڈر2019 پر دستخط سے قبل گلگت بلتستان کے عوام کی تحفظات اور خامیاں دور ہونگی جس کے بعد آرڈر پر عملدرآمد شروع ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ بجلی بحران کو دور کرنے کے لئے عطاآباد 32۔5 میگاواٹ بجلی منصوبے اور ہمسائہ ملک چین سے بجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے بعد خصوصی پیکیج کیلئے متعلقہ اداروں کو اعوان صدر طلب کیا جائے گا۔ صدر نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے بعد ہنزہ کی خالی نشت پر فوری انتخابات کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام سے بات چیت کی جائے گی اسیر رہنماوں اور دیگر مسائل کے فوری حل کے حوالے سے صدر پاکستان نے ہنزہ کے وفد کو یقین دہانی کرائی۔

آل پارٹیز کے وفد میں میجر (ر) اسلام شاہ، نور محمد, حور شاہ، حورشاہ، فداکریم، بابر اور غلام ناصر شامل تھے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!