تازہ ترین

استور : چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان خر م آغاہ کا ایک روزہ سرکاری دورہ،

استور: پھسو ٹائمز اُردُو : عبدالوہاب ربانی ناصر

چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان خر م آغاہ کا ایک روزہ سرکاری دورہ ۔ چیف سیکرٹری نے ایک روزہ دور میں تمام ضلعی عہدیداران سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نشت بھی کی اور امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات ۔ وزیر بلدیات رانا فرمان علی اور امن کمیٹی کے ممبران اور میڈیا کے نمائندوں نے مسائل کے انبار لگائیں۔ جس میں استور ویلی روڈ ، ڈی ایچ کیو اور گوریکورٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ، سک پراجیکٹ ، روڈوں کی خستہ حالی ، پکورہ پراجیکٹ ، تعلیم، شونٹر ٹینل و دیگر مسائل کے حو الے سے تفصلی اگاہ بھی کیا انہوں کا کہ استور ویلی روڈ کا کا م30 جون تک فیز ون ٹھکیدار مکمل کریگا ٹھکیدار کو پیمنٹ اس ہفتے میں ادا کی جائیگی ۔ ٹھکیدار کے کام حوالے سے تعریف بھی کی مزید انہوں نے کہا کہ استور محکمہ ورکس کے ایکسن کو بھی ایک ہفتے کے اندر تعینات کیا جائیگا۔ اکثر ملازمین بھرتی کہی اور ہوتے ہیں اور دیوٹی کہی اور جگہ دے رہے ہوتے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ جو ملازمین استور سے تخواہ لے کر دوسری جگوں میں ڈیوٹی کر رہے ہیں ان کو واپس لایا جائیگا ۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور کو بالائی علاقوں کے روڈ کو بحال رکھنے کی ہدایت جاری اور کہا کہ کسی قسم کا کوئی مشینر ی یا تیل کا بہانہ نہیں کیا جائے اگر مزید رقم ضرورت ہونے کی صورت میں فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔اس موقعے پر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت جلد جتنی بھی لینڈ کمپسشین کے بقایہ جات ہے اس کو فوری ادا کی جائیگی ۔ بہت سارے پراجیکٹ لینڈ کمپسشین کی وجہ سے روک جاتے ہیں ۔ ہماری ترجیح اس زمین پر زیادہ ہوگی جہاں پر لوگ ہمارا ساتھ دیںنگے جو بھی کام ہو گا مل جل کر ۔ حل کرینگے ہماری طرف سے کوئی دیر نہیں ہوگی ۔ ایک روزہ دورہ کے موقعے پر تحصیل ہیڈ کوا رٹر میں عوامی شکایات سیل کی افتاح بھی اور تحصیل رریکارڈ کو ان لائن کمپیوٹرائز کرنے والے سسٹم کو بھی چیک کیا ۔ تمام تحصیل ریکارڈ کو سکینز کر کے کمپیوٹرائز ان لائن ڈیٹا بنا یا جائیگا ۔ جس سے بڑ ا فائدہ خودانخواستہ اگر تحصیل ریکارڈ جلنے کی صسورت میں ان لائن ڈیٹا کی وجہ سے کوئی پرشیانی نہیں ہوگی تما م ریکارڈ کمپیو ٹر کے زریعے ان لائن ڈیٹا کی وجہ سے بحفاظت رہے گا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کے موقعے پر ہسپتال کا جائزہ بھی لیا اور مریضوں سے عیادت بھی کی اور کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی کو جلد پورا کیا جائیگا جو بھی کوالیفائیڈ لڈیز ڈاکٹر فوری رجوع کریں ہم فوری طور پر اس کا کنٹریکٹ بیس پر آڈر بھی کرینگے ۔

 

 

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!