تازہ ترین

سکردو : ڈپٹی کمشنر سکردو کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح

سکردو: پھسوٹائمزاُردُو : نمائندہ خصوصی

ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں حفاظتی انتظامات بہتر بنانے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیف یقینی بنارہی ہے اس سلسلے میں اسکا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس سے کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سکردو کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح اس سلسلے کی کڑی ہے CCTV کیمروں کی تنصیف سے ڈپٹی کمشنر آفس سمیت بلتستان ایڈمنسٹریشن کمپلیکس میں سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے اتوار کے روز ضلعی ایڈمنسٹریشن سکردو ہیڈ آفس میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیف کا افتتاح کیا۔ انکے ہمراہ سٹی فائراینڈ سیفٹی سروسزکے ریجنل منیجر نوشاد حسین شانی بھی تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ضلعی ایڈمنسٹریشن کمپلیکس میں CCTVکیمروں کی تنصیف کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے تاکہ کسی بھی صورتحال پر نظر رکھنے میں مدد مل سکے ، بلتستان کے عوام امن پسند اور ایماندار قوم ہے ہمیشہ قانون پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں مگر ہر میدان میں کسی نہ کسی شرپسند اور امن و آمان سے غلط فائدہ اٹھانے والے لوگوں کی کمی نہیں جس کی وجہ سے انتظامی معاملات متاثر ہونے کا شدید خدشہ رہتا ہے اسکے علاوہ دفتر ی امور کی انجام دہی کو بہتر بنانے کیلئے ملازمین سمیت دفتری سٹاف پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے تنصیف کارآمد تجربہ بھی ہے۔ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس میں کمشنر بلتستان ،ڈپٹی کمشنر سکردو اور اسسٹنٹ کمشنر کی دفاتر سمیت محخمہ خزانہ ،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے دفاتر بھی موجود ہیں۔اس سے قبل گلگت تحصیل آفس میں کرچکے ہیں جسکی وجہ سے عوامی خدمت یقینی بنانے کیلئے ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آئی اس مقصد کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس سکردو میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیف کا فیصلہ کیا امید ہے اس سے بہتر نتائج برآمد ہونگے ، اس موقع پر انہوں نے سٹی فائر اینڈ سینفٹی سروسز گلگت بلتستان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان میں معیاری اور سٹینڈرڈ ایکیوپمنٹس جس میں سی سی ٹی وی کیمرے اور آگ بجھانے والے ملٹی پرپز کے حامل آلات کی تنصیف میں سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے انسٹالیشن کو سراہتے ہیں جنہوں نے کوآلٹی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جس کی مثال سٹی فائر کی جانب سے انکی بہترین خدمات ہیں اسی لئے ہم نے ضلعی ایڈمنسٹریشن سکردو میں انکی خدمات لیں تاکہ خدمات کا تسلسل برقرار رہ سکے ۔سٹی فائر اینڈ سیفیٹی سروسز کے ریجنل منیجر نوشاد حسین شانی نے کہا کہ میں ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ہماری کمپنی کے معیا ر پر بھروسہ کرکے اپنے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیف یقینی بنایا ،ہم نے کبھی بھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا چاہئے کیمروں کی تنصیف ہو یا آگ بجھانے والے جدید آلات عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ان شاء اللہ معیاری آلات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے

 

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!