تازہ ترین

گلگت : اپوزیشن لیڈر – فورس کمانڈر ملاقات، پوری قوم ملک کی سلامتی کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

گلگت : پھسو ٹائمز اردو : پریس ریلیز

گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد شفیع کے سربراہی میں اپوزیشن کے وفد نے فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان سے ہیڈ کوارٹر ایف سی این سے میں ملاقات کی۔ وفد میں کیپٹن(ریٹائرڈ) سکندر، مسعود حسین، جاوید حسین اور بی بی سلیما شامل تھے ۔
ملاقات میں وفد نے قومی سلامتی اور گلگت بلتستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ اور اس موقع پر انہوں نے ہندوستان کے ساتھ صورتحال پر گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ملک کے دفاع کےلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی ۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کی سلامتی کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور افواج پاکستان ہمارا فخر ہے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!