تازہ ترین

گلگت : گلگت بھل صفائی مہم شروع، سردار کوہل ،کوہل بالا اور کوہل پائین میں پانی آج سے 20مارچ تک بند رہے گا، ضلعی انتظامیہ

گلگت : پھسو ٹائمز اردو :  پریس ریلیز

کوہلان ہائی گلگت کے بھل صفائی مہم شروع کر دی گئی
سردار کوہل ،کوہل بالا اور کوہل پائین میں پانی آج سے 20مارچ تک بند رہے گا،ہلہ شری قانون کے تحت عوام اپنے بنہ جات کی صفائی خود کریں گے جبکہ سرکاری بنہ جات کی صفائی متعلقہ اداروں کے زمہ دار ہونگے میونسپل کارپوریشن گلگت اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اپنے بنہ جات کی صفائی آج سے شروع کررہے ہیں امپھری آستانے سے یادگار چوک تک بھل صفائی مہم 20مارچ تک جاری رہے گی،اس بات کا فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر،سب ڈویژنل مجسٹریٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمدشاہ رخ چیمہ نے بھل صفائی مہم کے سلسلے میں اہم جلاس کے بعد کیا،اس سے قبل چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر نے کوہلوں کی بھل صفائی کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا بعد ازاں اس موقع پر نمبرداران عمائدین نپورہ بسین امھپری کھر برمس نگرل کلچنوٹ، سونیکوٹ اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ چیمہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنی نگرانی میں بھل صفائی کامیاب بنانے کیلئے عوام کے ساتھ ملکر کامیاب بنائے گی جبکہ کوہلوں کی صفائی کا مطالبہ زمینداروں کا تھا جسے میونسپل کارپوریشن عوام کے ساتھ ملکر آج سے شروع کر رہی ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے امید ہے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کامیابی کے ساتھ بھل صفائی مہم کا اختتام ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہلہ شری قوانین کے مطابق عوام کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے پابند ہے سرکاری بنہ جات کی صفائی سرکاری ادارے خو دہونگے جبکہ عوام اپنے بنیہ جات کی صفائی کے خود زمہ دا ر ہونگے،کسی بھی کوتاہی کی زمہ داری پر سخت سزا دی جائے گی سزا دینے کا مطلب زبردستی کام کرانا نہیں بلکہ زمہ داری کا احساس دلانا ہے جو کہ قانون نے دیا ہے انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوہلوں کی صفائی کیلئے تشکیل شدہ پلان پر عملدرآمد کیلئے زمہدار اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں رہیں اوربھل صفائی کو یقینی بنانے کیلئے عوام کے ساتھ قریبی تعلق رکھیں گے،نمبردارن اور عمائدین نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو وقت کی ضرورت قراردیا اور مساجد،عبادت خانوں،جماعت خانوں میں عوامی شرکت یقینی بنانے کیلئے صفائی آگاہی مہم کی ضرورت پر بھی زور دیا،علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر آج سے شہر گلگت میں لوڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں جس میں 5مارچ سے 20مارچ تک دونوں کوہلوں میں بھل صفائی کے سلسلے میں پانی کی بندش اور اپنے اپنے بنہ جات کی صفائی وقت پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے اسکے علاوہ لوکل کیبلوں کے ذریعے بھی اعلانات درج کرائے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو شعور و آگاہی دی جاسکے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!