تازہ ترین

باشہ شگر میں اپنڈکس اپنے عروج پر | بلال جنید | پھسوٹائمزاُردُو

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بالخصوص شگرباشہ  میں اپنڈکس کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی۔ سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اپنڈکس کے سینکڑوں مریض زیر علا ج ہیں۔ اپنڈکس کے مرض میں زیادہ تر لڑکیاں مبتلا ہو رہی ہیں۔ہر گھر سے کم از کم 1 سے 2 مریض سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ سینکڑوں مریضوں کا آپریشن ہوچکا ہے۔ یہ بیماری عرصے سے جاری ہے جو بلتستان کے مختلف علاقوں میں ہے لیکن علاقہ باشہ  شگر  زیادہ متاثر ہے۔ اپنڈکس کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے سکردو ہسپتال میں آپریشن ہو رہے ہیں۔

بنیادی طبعی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ باشہ میں ہر سال بیماریاں وبا کی طرح پھیل رہی ہے لیکن ابھی تک محکمہ صحت غفلت کے نیند سو رہے ہیں۔

غریب باشہ کے مریضوں کو طبیعی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے  اس شدید موسم میں بھی سینکڑوں میل طے کر کے سکردو پہنچنا پڑتا ہے لیکن سکردو سرکاری ہسپتال پہنچ کر بھی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ابھی تک کسی غریب مریض کا مفت تو ایک طرف آدھی رقم پر بھی آپریشن نہیں ہوا۔ مریضوں کو گورنمنٹ ہسپتال میں ایک ہفتے تک رکھا جاتا ہے۔ گورنمنٹ ہسپتال ہونے کی باوجود فی مریض 15 سے 20 ہزار روپے خرچہ آتا ہے۔

 غریب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت خرچہ کر رہے ہیں۔

، غریب عوام گلگت بلتستان سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے امداد کے منتظر ہیں۔ اپنڈکس کے آپریشن کیلئے کم و بیش 30 ہزار روپے درکار ہیں جبکہ درجنوں مریض رقم نہ ہونے کے باعث علاج و معالجہ سے محروم ہیں

  محکمہ صحت کا کام ہے کہ سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر مریضوں کو دوائیاں مفت فراہم کریں۔گلگت بلتستان کی انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ اور وفاقی حکومت کو ان بیماریوں کا جائزہ لینا چاہئے تھا، مگر ابھی تک کسی نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ہم اہلیان باشہ حکومت پاکستان اور حکومت گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غریب عوام کے لئے علاقہ باشہ میں طبعی سہولیات فراہم کریں

اور ان غریب مریضوں کا مفت علاج کروائیں اور علاقے میں اس بیماری کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں کیونکہ علاقہ باشہ میں نہ کوئی ہسپتال ہے نہ کوئی ڈسپنسری۔

 

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!