تازہ ترین

فابل فخر فرزند گلگت بلتستان باکسر عثمان وزیر (استور) پہلی مرتبہ نیویارک فائیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا

اسلام آباد : ابرار حسین استوری

اسلا آباد : قابل فخر فرزند گلگت بلتستان نے ایک بار پھر باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی اپنے سر سجا لیا. گلگت بلتستان کے ضلع استور گوریکوٹ سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے پہلی بار امریکہ نیویارک میں عامر خان کے کارڈ پر باکسنگ فائیٹ لڑیں گے. تفصیلات کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے بڑا اعلان کر دیا. عامر خان اکیڈمی سے پہلے پاکستانی باکسر کی بڑی فائیٹ کا اعلان کر دیا. گلگت بلتستان کے ضلع استور سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر 20 اپریل کو عامر خان کے کارڈ پر نیویارک میں فائیٹ لڑیں گے. اس موقعے پر پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر پہلی مرتبہ نیویارک میں ہونے فائیٹ میں حصہ لینگے. عثمان وزیر بہترین چیمپین ہے جس نے پاکستان کے لئے کئی ٹائٹل حاصل کئیے ہیں،یہ حیرت انگیز بات ہے کہ پاکستانی باکسر نیویارک میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا، عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور سے ہے. فرزند استور عثمان وزیر امریکہ میں پاکستان سمیت گلگت بلتستان کا سر فخر سے بلند کرنے کے لئے پرعزم.

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!