تازہ ترین

چلاس: ہرپن داس کا کمال ٹرانسفارمر خراب ہوئے کئی روز گزر گئے لیکن تاحال ٹرانسفارمر کی مرمت نہ ہوسکی

چلاس : پھسو ٹائمزاُردُو : بیورورپورٹ

چلاس ہرپن داس کا کمال ٹرانسفارمر خراب ہوئے کئی روز گزر گئے لیکن تاحال ٹرانسفارمر کی مرمت نہ ہوسکی۔ٹرانسفارمر کی بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ہربن داس کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی ۴ روز سے اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن محکمہ برقیات کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ہے،برقیات حکام ہربن داس کے مکینوں کو نظر انداز کرکے خواب خرگوش کی نیند سوئے ہیں ،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ۔چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہربن داس کے مکینوں نے کہا کہ ہرپن داس کومحکمہ برقیات کے حکام نے مسلسل نظر انداز کر رکھا ہے ،ٹرانسفارمر خراب ہوئے کئی روز ہوئے ہیں لیکن اس کی مرمت نہیں کیا جاسکا ہے ،عوام اندھیروں میں موم بتی اور لاٹین کی ٹمٹماتی ہوئی روشنی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے ،برقیات کے زمہ دار حکام ٹراسفارمرزکی کاروبار میں لگے ہوئے ہیں ،عوام کو بروقت بجلی نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری نوٹس لیں اور محکمہ برقیات کے زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

 

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!