تازہ ترین

گلگت: قانون ساز اسمبلی کے اراکین آج گلگت بلتستان کونسل کے چھ ممبران کا انتخاب شو اف ہینڈ کے زریعے کرینگے

گلگت: اتوار، 17 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) قانون ساز اسمبلی کے راکین آج گلگت بلتستان کونسل کے چھ  ممبران کا انتخاب شو اف ہینڈ کے زریعے کرینگے، معرکے میں 12 اُمیدوار میدان میں ہیں، انتخابات میں مسلم لیگ ن کے21 جبکہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے 11 ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی نے شو آف ہینڈ کے زریعے الیکشن کو غیر ائینی قرار دے دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو اپنے وزراء اور اسمبلی کے ممبران پر اعتماد نہیں اس لئے کونسل کے انتخابی طریقہ کو تبدیل کروایا، عدلیہ نوٹس لیں ، اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ( ن) نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخاب کیلئے ٹکٹ جاری کردئیے ٹکٹ پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی منظوری سے جاری کئے گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ( ن) نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے چار امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے ہیں۔ ٹکٹ سلطان علی خان، وزیر اخلاق حسین، ایمان شاہ اور اشرف صدا کو دئیے گئے ہیں۔ ٹکٹ پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی منظوری سے جاری کئے گئے ہیں۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!