تازہ ترین

گوجال : پھسو کنزویشن ایریا کے حدود میں ہمالین ایبکس کا غیر قانونی شکار، وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

گوجال  : پھسو ٹاز اردو  بیورو رپورٹ

پھسو کنزویشن ایریا کے حدود میں ہمالین ایبکس کا غیر قانونی شکار تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن شمشال کے راستے پھسو کے حدود میں نغارموشک کے مقام پر غیر قانونی آئبکس کا شکار کرتے ہوئے پھسو گوجال کے مقامی افراد نے دھر لیا اور آئبکس سمیت غیر قانونی شکار کرنے والے افراد کو خنجر اف سیکورٹی فورس کے حوالے کیا اور فوری طور پر ڈی آیف او وائلڈ لائف اور اس کے عملے کو اطلاع دی محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ دار آحکام موقعے پر آئے اور آئبکس کو قبضے میں لے کر شکاری کو گرفتار کر کے ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا ایس ایچ او گلمت اور نائب تحصیلدار بھی موقعے پر آئے اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کی مدد کی گوجال کنزویشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسیشن کے چیر مین تواسل شاہ اور پھسو کنزرویشن کے ذمہ داروں نے اس غیر قانونی شکار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کا غیر قانونی شکار کے روک تھام کے لئے اقدامات کرتے ہوئے گوجال میں وائلڈ لائف کے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ملزم کو منگل کے روز فورسٹ مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کر کے چالان جمع کرایا جائے گا

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!