تازہ ترین

اسلام آباد : گلگت بلتستان سے روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے لئے شہروں کا رخ کرنے والے افراد، طلباء و طالبات آئے روز قتل کر دئے جاتے ہیں، ساجدہ صداقت

اسلام آباد پھسو ٹائمز اردو : بیورو رپورٹ

تحریک انصاف گلگت بلتستان کی سنئیر رہنما ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی بیٹی اور ضلع غذر سے تعلق رکھنے والی خوش بخت جو کراچی کے نجی ہسپتال میں انسانیت کی خدمت اور اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی ایک ہفتے سے مبینہ طور پر لاپتہ ہے تو دوسری جانب اعجاز حسین جس کا تعلق ضلع استور کے گاؤں کھومے سے تھا اعلیٰ تعلیم اور بڑے خواب دیکھ کر شہر اقتدار میں آیا مگر دشمن عناصر نے اسے تین روز قبل گوجرانوالہ میں تشدد کر کے قتل کر دیا. دونوں واقعات میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف تماشا دیکھنے میں مصروف ہیں. ساجدہ صداقت نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سے روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے لئے شہروں کا رخ کرنے والے افراد، طلباء و طالبات آئے روز قتل کر دئے جاتے ہیں. گلگت بلتستان کی قوم پوری دنیا کی سب سے زیادہ امن پسند قوم ہے جس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے. قانون نافذ کرنے والے ادارے فلفور خوش بخت کی بازیابی اور اعجاز احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرے. ساجدہ صداقت نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن اور پرامن قوم کے نوجوانوں کا اس طرح کے قتل عام کی روک تھام کیلئے حکمت عملی دیں اور قانونی کاروائی کر کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے.

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!