تازہ ترین

ہنزہ تا سوست تک روڑ پر زیادہ برف ہے جس کی وجہ سے سنٹرل ہنزہ تا سوست سڑک موت کا کنواں بنا ہوا ہے

ہنزہ : پھسو ٹائمز اردو : رحیم اللہ بیگ

مسلسل شدید برف باری کی وجہ سے ضلع ہنزہ اور نگر میں کے کے ایچ پر برف کے جمنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکالات پیش آرہی ہے خاص کر ہنزہ تا سوست تک روڑ پر زیادہ برف ہے جس کی وجہ سے سنٹرل ہنزہ تا سوست سڑک موت کا کنواں بنا ہوا ہے واضع رہے کہ چائنا نے برف کو سڑک سے ہٹانے کے لئے کروڑوں مالیت کے مشنری فراہم کی ہے جس کو ایف ڈبلیو آؤ (FWO ) کے حوالے کیا گیا ہے اب شدید برف باری میں کروڑوں مالیت کے برف ہٹانے والے مشینوں میں سے ایک فعال ہے جبکہ دوسرے کا کوئی پتہ نہیں اس حوالے سے مسافروں کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ روڑ پر موجود برف کو صاف کرنے کیلے فوری اقدامات کریں جو مشنری ایف ڈبلیو او کے پاس موجود ہے ان کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے ماہر آپریٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے روڑ سے برف ہٹایا نہیں جا سکتا عوام نے (NHA )احکام اور فورس کمانڈر چیف سکریٹری اور وزیر آعلی سے اپیل کی ہے کہ شدید برف باری میں روڑ سے برف ہٹانے کے لئے ہمسایہ ملک چین سے جو مشنری آئی ہے اس کو بروئے کار لاکر برف ہٹانے کا کام فوری شروع کرنے کا احکامات جاری کریں تاکہ مسافروں کا جان اور مال کا حفاظت ہو سکے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!