تازہ ترین

بلدیہ ہنزہ کے ناقص صفائی کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لے لیا،

گلگت: نمائندہ خصوصی

سیکریٹر ی/ ڈائریکٹر GBلوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے بلدیہ ہنزہ کے ناقص صفائی کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لے لیا، 24گھنٹوں میں چیف آفیسر سے بلدیہ ہنزہ سے رپورٹ طلب کرلی، زمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگی اور فوری طور پر ہنزہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر کرے،نااہلی ناقابل برداشت اور قابل سز ا تصور ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مختلف مقامی اخبارات میں ہنزہ شہر میں ناقص صفائی کے بارے خبروں کی نوٹس لیتے ہوئے کیا انہوں نے چیف آفیسر ہنزہ کو حکم دیا کہ وہ اپنی سرپرستی میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات تیز کرتے ہوئے ہنزہ شہر میں صفائی یقینی بناکر رپورٹ دیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوسکیں،انہوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کے تمام شہری حلقوں میں صفائی کو یقینی بنانا بلدیاتی اداروں کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ ہنزہ میں صفائی آپریشن کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی گلگت بلتستان کے تمام شہری حلقوں میں صفائی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تمام چیف آفیسران اپنے اپنے اداروں میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات جاری رکھیں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!