تازہ ترین

چلاس : کچھ عرصہ قبل دہشت گردوں کی جانب سے جلائی گئی سکولوں کی فوری مرمت کے بعد فنگشنل کرکے کلاسس کے اجراء میں فقیر اللہ کا کردار لائق تحسین ہے، اساتذہ برادری

چلاس(بیورورپورٹ) نائب ناظم تعلیمات دیامر فقیر اللہ کی سربراہی میں محکمہ ایجوکیشن دیامر کے اندر ہونی والی ایک سالہ کارکردگی کو تھک نیاٹ کے آساتذہ برادری نے بہترین قرار دیا اور فقیر اللہ کے زیر سایہ ضلع بھر میں تعلیم کی مزید فروغ کیلئے محنت اور لگن سے بچوں کو پڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔چلاس میڈیا آفس میں گفتگو کرتے ہوئے آساتذہ برادری نے کہا کہ نائب ناظم تعلیمات فقیر اللہ نے مختصر عرصے میں دیامر کے اندر محکمہ ایجوکیشن میں اصلاحات لائے اور تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے انقلابی اقدامات اُٹھائے،کچھ عرصہ قبل دہشت گردوں کی جانب سے جلائی گئی سکولوں کی فوری مرمت کے بعد فنگشنل کرکے کلاسس کے اجراء میں فقیر اللہ کا کردار لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے تمام آساتذہ برادری دیامر میں علم کی شمع جلانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!