تازہ ترین

  نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر گلگت بلتستان کی طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کے افراد کراچی میں یاسین سے تعلق رکھنے والی خاتون کی گمشدگی اور گجرخان میں استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی پراسرار ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اسلام آباد : پھسو ٹائمزاُردُو : عرفان حید جون

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر گلگت بلتستان کی طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کے افراد کراچی میں یاسین سے تعلق رکھنے والی خاتون کی گمشدگی اور گجرخان میں استور سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی پراسرار ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کراچی میں دختر گلگت بلتستان کی فوری بازیابی اور فرزند گلگت بلتستان کا بیمانہ قتل کرنے والے قاتلوں کی گرفتاری کے کے نعرے درج تھے، مظاہرین نے احتجاج کے آخر میں  جس میں درجہ زیل مطالبات پیش کیئے گئے

• گلگت بلتستان کی بیٹی جوکہ 6 دن سے کراچی سے لاپتہ ہیں جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے

• دس روز قبل راولپنڈی میں قتل ہونے والے طلب علم جمیل کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے

•تین روز قبل اغوا ہونے والے گلگت بلتستان کے طالب علم اعجاز علی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا، جسد خاکی کل گجر خان سے ملی ہے اس واقعے کی مکمل انکوری کرائی جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

•گلگت بلتستان میں تعلیمی انفراسٹیکچر کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ہمارے نوجوان پاکستان کے دیگر شہروں میں دربدر ہونے سے محفوظ ہو

•گلگت بلتستان میں بنیادی انسانی حقوق تعلیم صحت اور روزگار کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے جوکہ سرزمین بے آئین کے باشندوں کا بنیادی حق ہے