تازہ ترین

ہنزہ : ڈگری کالج ہنزہ کا سالانہ نتائج گلگت بلتستان کے تمام کالجوں سے زیادہ ہے اس سال کے مجموعی نتائج پارٹ ۱ میں 89فیصد اور پارٹ ۲ میں 85 فیصد جبکہ بی اے پارٹ ۲ کا نتائج 81 فیصد رہا جو کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی سرکاری کالجوں سے زیادہ ہے

ہنزہ: پھسو ٹائمز اردو :  رحیم اللہ بیگ

ہنزہ : گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد میں ۴۲۵ طالبات زیر تعلیم ہیں گلگت بلتستان میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہنزہ کا سالانہ نتائج گلگت بلتستان کے تمام کالجوں سے زیادہ ہے اس سال کے مجموعی نتائج پارٹ ۱ میں 89فیصد اور پارٹ ۲ میں 85 فیصد جبکہ بی اے پارٹ ۲ کا نتائج 81 فیصد رہا جو کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی سرکاری کالجوں سے زیادہ ہے ہنزہ گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی تعداد ۱۲ ہیں جبکہ ڈگری کالج میں لکچررز کی مجموعی تعداد 17 ہونی چاہئے ۳ لیکچرز ایسے ہیں جن کی تنخواہ ہنزہ کالج سے جاری ہوتا ہے لیکن وہ ڈیوٹی گلگت کے کالجوں میں دیتے ہیں ڈگری کالج کے ساتھ دور دراز کے طالبات کے لئے گورنمنٹ ہاسٹل بھی ہیں جس کا پی سی فور ابھی تک منظور نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین نہیں لئے گئے جس کی وجہ سے ہاسٹل کو پراپر چلانے میں مشکالات پیش آرہی ہیں ہاسٹل میں رہائش طالبات سے بھاری فیس لے کر ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورا کیا جا رہا ہیں والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ہاسٹل کا پی سی فور منظور کیا جائے تاکہ ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات پر فیس کا بوجھ کم ہوسکے پرنسپل ہنزہ گرلز ڈگری کالج کے مطابق پی سی فور کی منظوری سے قبل ہاسٹل کو چلانے اور پارٹ تھری کے کلاسیں خصوصی طور پر چلانے کا حکم ڈائریکٹر کالجیز پروفیسر منظور نے دئیے ہیں چونکہ پارٹ تھری کے کلاسوں کا اجرا اور ہاسٹل علاقے کی ضرورت ہیں ڈگری کالج کے لئے ۸ ملازمین کی پی سی فور منظور ہوئی ہے جس سے کالج میں ملازمین کی کمی پوری ہوگی

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!