تازہ ترین

گلگت : سٹی ہسپتال انتظامیہ، پیرا میڈکل سٹاف سٹی ہسپتال کشروٹ اور عمائدین جاگیر بسین کے درمیان صلح ہوگیا پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔صلح

گلگت: پھسو ٹائمز اردو :  پ ر

گلگت : اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری کا مصلحت کام کرگیا،سٹی ہسپتال انتظامیہ، پیرا میڈکل سٹاف سٹی ہسپتال کشروٹ اور عمائدین جاگیر بسین کے درمیان صلح ہوگیا پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔صلح کرووانے میں سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حمایت اللہ خان اور جنرل سیکریٹری تنظیم اہلسنت والجماعت محمد نواز اور قاری نواز نے اہم کردار ادا کیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی صدارت میں سٹی ہسپتال انتظامیہ،پیرامیڈیکل سٹاف اور عمائدین جاگیر بسین کا ایک مشترکہ اجلاس ہو ا جس میں گزشتہ روز جاگیر بسین عمائدینکے درمیان معمولی بات پہ تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا تھا جس کے وجہ سے سٹی ہسپتال کے پیرمیڈکل سٹاف نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جسکے با عث امن و آمان کا مسٗلہ درپیش ہونے سے ہسپتال کے،مریضوں کو مشکلات درپیش ہوئے تھے جس حل کروانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے دفتر میں تینوں فریقوں کے درمیان مشترکہ اجلاس میں باہمی رضا مندی سے معاملہ حل کروانے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے علاقائی روایات باہمی مذ ہبی ہم آ ہنگی کی فضا کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صلح کیلئے مائل کیا،سٹی ہسپتال انتظامیہ،عمائدین جاگیر بسین اور پیرامیڈیکل سٹاف نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے صلح کرلی،اور قاری نواز نے تھانے سے پیرامیڈیکل سٹاف سٹی ہسپتال کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی،یوں ایک ناخوشگوار واقع کو اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری اور عمائدین جاگیر بسین کی کوششوں سے پرامن طور پر حل ہوا جس کی وجہ سے عوام بالخصوص سٹی ہسپتال کے مریضوں اور لواحقین ہڑتال جیسی اذیت ناک صورتحال سے بچ گئے،عوامی حلقوں نے شہر میں امن و آمان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں اسسٹنٹ کمشنر کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور عمائدین جاگیر بسین کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے صوبے میں دیگر ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل ایسوسی یشن کی متوقع ہڑتال کی کا ل کو واپس لے لی ہے،اجلاس کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!