تازہ ترین

گلگت : عوام کو اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں کمی بیشی سے فائدہ دیا جاسکے اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں کمی پرائس کنٹرول کمیٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اے سی گلگت

گلگت : پھسو ٹائمز اردو :  (پ ر)

گلگت :اسسٹنٹ کمشنر/چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ شہر میں قیمتوں میں استحکام دکانداروں کی بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے جبکہ قیمتوں میں نظر ثانی کیلئے سروے رپورٹ اہمیت رکھتی ہے تاکہ عوام کو اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں کمی بیشی سے فائدہ دیا جاسکے اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں کمی پرائس کنٹرول کمیٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ نظر ثانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر /چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت حسین احمد رضا چوہدری کے صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی انجمن تاجران،ٹریڈرز گلگت بلتستان،سابق کونسلرز،سماجی ورکرز اور کریانہ جنرل سٹور،سبزی فروش یونین کے نمائندوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے اشیاء خوردہ نوش کے قیمتوں کے حوالے سے سروے رپورٹ پیش کی بیشتر اشیاء خوردہ نوش کے قیمتوں میں کمی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے بہتر حکمت عملی اور پرائسن کنٹرول کمیٹی کا بھرپور تعاون قرار دیا بعد ازاں اس موقع پر سابق کونسلر قیصر عباس،سینئر تاجر راہنما محمد ابراہیم،مسعود الرحمن،قیصر عباس،راشد قاسمی، عزیزاللہ،عبدالغنی،، سمیت دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری کا بہترین حکمت عملی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششو ں کے باعث اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں کمی اور استحکام عوام کیلئے اہم اقدام ہے ہم عوامی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھتے ہوئے ہمہ وقت خدمت کیلئے تیار ہیں۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!