تازہ ترین

گلگت : سیکریٹری انفارمیشن فدا حسین بہت جلد پریس کلب ہنزہ کا دورہ کرینگے، صرر ہنزہ پریس کلب رحیم اللہ بیگ

گلگت: پھسو ٹائمز اردو :  نمائندہ خصوصی

گلگت : سیکریٹری انفارمیشن فدا حسین نے کہاہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ہدایات پر صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس پالیسی متعارف کروا رہے ہیں جس کے لئے تمام ڈسٹرکٹ کے پریس کلبوں کو ڈیٹا فارم ارسال کرچکے ہیں ۔اس کے علاوہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت قانون سازی کے ذریعے بنیادی سہولیات دینے کے لئے کام کررہی ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ مرحلہ وار تمام ضلعوں میں سرکاری پریس کلبوں کے عمارت بنے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنزہ پریس کلب کے صدر رحیم اللہ بیگ اور دیگر صحافیوں اور اخبارات کے مالکان سے ہونے والی ملاقات میں کہی ۔مزید کہاکہ ہم اخبارات کے واجبات کے لئے بھی مرحلہ وار اقدامات کررہے ہیں تاکہ اخبارات کے واجبات جلد ادا ہوسکے اس سلسلے میں ہم جی بی این ایس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اخبارات کے واجبات کا سلسلہ جاری کیا ہو اہے بہت جلد ادائیگیاں مکمل کرلی جائیگی۔ سیکریٹری انفارمیشن فدا حسین نے بہت جلد پریس کلب ہنزہ کے دورہ کرنے کا بھی وعدہ کیا

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!