تازہ ترین

سرگودھا یو نیورسٹی میں جشن آذادی گلگت بلتستان کی مناسبت تقریب ،

سرگودھا : پھسو ٹائمز اردو محمد خان محوری

سرگودھا : جی بی سٹوڈنٹ  سرگودھا کی جانب سے یونیورسٹی آف سرگودھا میں یوم آذادی گلگت بلتستان کے حوالے تقریب،جشن آذادی کی کیک کاٹے گیے۔ تفصیلات کے مطابق 7 نومبر کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طالب علموں نے جشن آذادی گلگت بلتستان کی مناسبت تقریب منعقد کیا جس میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کی کثیر تعداد شریک ہوے۔تقریب میں  گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر عالمگیر نے خصوصی شرکت کرکے تقریب کو خوب سراہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر عالمگیر کا کہنا تھا کہ” گلگت بلتستان کے ہر طالب علم علاقایی،نسلی اور مسلکی امتیازات سے نکل کر صرف گلگت بلتستان کے بارے میں سوچیں،ہماری تفرقہ بازی کی وجہ سے گزشتہ اکہتر سالوں سے گلگت بلتستان حقوق سے محروم رہے ہیں لیکن جب سے گلگت بلتستان کے لوگ تفرقہ بازی سے نکل کرگلگت بلتستا ن کے بارے میں سوچنے لگے ہیں تب سے ملک پاکستان  کی حکومت اور اعلی ادارے ہمیں ”کانسڈر” کرنے لگے ہیں۔ لہذا ہر طالب علم علاقایی،نسلی اور خاص طور پر مسلکی  سرحدوں سے بالا تر ہو کر گلگت بلتستان کے لیے سوچیں۔”

 تقریب کے بعد “دونسا تایم” بات کرتے ہوے تقریب کے منتظم اعلی ناصر حسین حسین آبادی اور توقیر شاہ کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں زیر تعلیم طالب علم ہمیشہ سے گلگت بلتستان کو ملکی سطح پر متعارف کرنے کے لیے اس طرح کے تقریب منعقد کر تے رہیں پہں اور کر تے رہیں گے۔ یا د رہے یہ تقریب جی بی سٹوڈنٹ کے سرگرم کارکن ناصر حسین حسرت حسین آبادی اور توقیر شاہ کی کاوشوں سے یہ تقریب ممکن ہوا۔

تقریب کے اختتام پر جشن آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے کیک بھی کاٹے گیے۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!