تازہ ترین

وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے غلکن گوجال میں 2 کلو میٹر روڈ کی میٹلنگ کا افتتاح کیا۔

ہنزہ گو جال : پھسو ٹائمز اردو :

وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے غلکن گوجال میں 2 کلو میٹر روڈ کی میٹلنگ کا افتتاح کیا۔
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہنزہ ڈسٹرک گلگت بلتستان کے لیے ایک رول موڈل ہیں ہنزہ گوجال میں مرد و خواتین کو برابر مواقع ملتا ہیں۔
گلگت بلتستان میں پرنس کریم آغا خان کی اداروں کی بدولت ترقی ہوئی ہیں۔
دہشت گرد نہیں چاہتے ہیں کی خواتین تعلیم حاصل کریں ہمارے حکومت دیامر میں سمت تمام اضلاع میں خواتین کی تعلیم کے لئے کام کر رہی ہیں۔
گلگت بلتستان میں لاکھوں ٹوریسٹ آتے ہیں جن میں سے زیادہ تر ہنزہ آتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہنزہ ایک پرامن علاقہ ہیں لوگوں کا آنے والے سیاحوں سے اچھا برتاؤ ہیں۔
چین کے ساتھ اچھے تعلقات بھی پرامن ہمسایہ ہنزہ کی وجہ سے ہیں۔
سی پیک کے آغاز سے پورے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
ہنزہ میں سیاحت کو مزید ترقی دینے کے لیے روڈ اور بجلی کے منصوبوں پر جلد از جلد اور ترجیح بنیادوں پر کام کرینگے ۔
گوجال کو سب ڈوثین کے لیے وزیراعلی سے بات کرکے اگلے کابینہ میٹنگ کے ایجنڈا میں رکھے گے۔
ہنزہ کے سڑکوں کے لیے مختص 38 آسامیوں پر جلد از جلد تعایناتی ہوگی جس میں مقامی لوگوں کی بھرتی ہوگی۔
ہنزہ کے ممبر نہ ہونے کے باعث میں اور وزیراعلی ہنزہ پر خصوصی توجہ دیے رہیں ہیں اور آگے آنے والے اے ڈی ہی میں ہنزہ کے لیے زیادہ فنڈ رکھ رہے ہیں۔
غلکن گاوں کی جانب سے ڈاکٹر اقبال کے لئے گاوں کا شہریت کی پیشکش کی گی جسے ڈاکٹر اقبال نے قبول کیا۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!