تازہ ترین

ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل اگلے مہنے یعنی ماہ نومبر میں اپنا دوسرا HACC ایواڈ پروگرام منعقد کر رہا ہے جس میں بارہ فنکاروں، موسقاروں، شاعروں، ادیبوں، ہنرمندوں اورگلوکاروں کو ایوارڈ دیے جائنگے۔

ہنزہ : پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز
ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل اگلے مہنے یعنی ماہ نومبر میں اپنا دوسرا HACC ایواڈ پروگرام منعقد کر رہا ہے جس میں ضلع ہنزہ کے بارہ (12) فنکاروں، موسقاروں، شاعروں، ادیبوں، ہنرمندوں اورگلوکاروں کو انکی شاندار خدمات اور کاؤشوں کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ دیے جائیں گے۔ اس سے پہلے سال 2016 میں پہلا ایوارڈ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں دس موسیقار، شاعروں اور ادیبوں کو ایوارڈ ملے تھے۔ اس ایوارڈ پروگرام کے انعقاد کا اولین مقصد ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو آرٹ اینڈ کلچر اور ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور ان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں تاکہ آئندہ بھی نوجوانوں کو ان شعبوں میں آگے آنے میں حوصلہ ملے اور یہ کام کرنے میں فخر محسوس کریں۔ ان چیزوں کو فروغ دینے سے جہاں سیاحت ترقی کرتا ہے وہاں علاقے میں امن قائم ہوجاتا ہے اور عوام کو مثبت سرگرمیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اس سے عوام میں منفی رجحانات کی سوچ ختم ہو جاتی ہے، شدت پسندی، عدم برداشت جیسے مضررویوں کو عوام کی سوچوں میں جگہ نہیں ملتی ہے۔ وادی ہنزہ گلگت بلتستان کا وہ اہم ضلع ہے جہاں آرٹ اینڈ کلچر کی سرگرمیوں اور ان سے وابسطہ افراد کی بھر پور حوصلہ افزئی کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہنزہ میں نوجوان روایتی اور جدید موسیقی میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ کئی ایک نوجوان تعلیمی اداروں اورمیوزک اکیڈمیز سے فارغ ہوئے ہیں یا زیر تربیت ہیں اور موسیقی کے میدان میں نام پیداء کر رہے ہیں ۔ ہنزہ میں سیاحوں کے زیادہ آنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں یہ سرگرمیاں تو اثر کے ساتھ ہو رہی ہے جس سے دنیا میں علاقے کا ایک اچھا ایمیج بن رہا ہے۔
یاد رہے کہ ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل جب سے قیام میں آیا ہے اپنے محدود مسائل کے باجود آرٹ ، کلچر اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور فنکاروں، شاعروں اور ادیبوں کی ترقی کیلئے مصروف عمل ے ۔ آرٹس کونسل اس کام کو آگے لے جانے کیلئے باقاعدہ طور پر ایک منصوبی ہبندی کیساتھ کام کر رہی ہے۔ اور مختصر عرصے میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے، لہذا ایواڈ پروگرام کے انعقاد سے آرٹ اینڈ کلچر کی بہت پزیرائی ہو رہے ہے ۔ فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں کی حوصلہ مل رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام بنا رہے ہیں اور علاقے کا نام روشن کر رہے ہیں۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!