تازہ ترین

گلگت : اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کے فلور ملوں کے اچانک چھاپے ، معیار ،وزن اور قیمتوں کا جائیزہ لیکر موقع پر یدایات جاری کردیں

گلگت (129پ ر) اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کے فلور ملوں کے اچانک چھاپے ، معیار ،وزن اور قیمتوں کا جائیزہ لیکر موقع پر یدایات جاری کردیں ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا چوہدری نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر میں موجود فلورملوں کے اچانک دورے کئے ،دورے کے موقع پر فلور ملوں میں آٹے کا معیار ،وزن اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے فلور مافیا کو نہیں بخشیں گے اور معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرونگا ،عوام کھل کا شکایات کریں کوئی رعائت نہیں ہوگی بلاتفریق کاروائی ہوگی ۔فلور مل مالکان خوف خدا پیدا کریں اور عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،اچھا کام کرنے والوں کے ساتھ انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!