تازہ ترین

استور : 14 ہزار فٹ بلندی پر واقع دیوسائی میں پھنسے والے 12 افراد کو پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو کر دیا گیا

استور : پھسو ٹائمز اردو :  عبدالوہاب ربانی ناصر

استور : سطح سمندر سے 14 ہزار فٹ بلندی پر واقع دیوسائی میں پھنسے والے 12 لوگوں کو ریسکیو کر دیا گیا غیر ملکی سوئڈین کے سیاح سمت اور پنجاب سے آے ہوے این آر ایس پی کے منیجر کو پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو پہنچادیا گیا جبکہ باقی محکمہ وائلڈ لایف استور اور سکردو کے ملازم سمیت دیگر لوگوں کو گاڑی کے ذریعے سکردو پہنچادیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں دیوسائی میں شدید برف باری سے یہ لوگ دیوسائی میں پھنس گئے تھے محکمہ وائلڈ لائف کے 3 ملازم کالاپانی میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں رہے تھے اور باقی غیر ملکی سیاح اور دیگر لوگ سکردو بڑا پانی میں موجود تھے بعد ازاں ضلع سکردو اور ضلع استور کی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہیں اپنے اپنے سائیڈسے محکمہ ورکس کی مشینری لگا کر روڈ کھولنا شروع کر دیا تھا استور سے صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان ڈپٹی کمشنر ولی خان ڈی ایف او وائلڈ لائف دیوسائی اکرم ، ڈی ایس پی محمد شیرین ،چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر غلا عباس ایکسین بی اینڈ آر ڈیسزاسٹر منیجمنٹ کی ٹیم نے مشینری کے ساتھ روڈ کو صاف کرتے دویوسائی شیو سر تک پہنچ گئےتو اطلاع ملی کہ سکردو سے محکمہ ورکس کی پوری ٹیم نے کالاپانی پہنچ کر تمام لوگوں کو ریسکیو کیا جبکہ غیر ملکی سیاح اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے نجی کمپنی کےمنیجر کو بھی پاک آرمی کے ہیلی کے زریعے سکردو پہنچادیا گیا ہے ۔ اس موقعے پر وزیر بلدیات نے فرمان علی نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں جہا ں جہاں پر اچانک قبل از وقت برف باتی کی شدت کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں ان کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے سنجیدہ اقدمات اٹھا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں پوری ضلعی انتظامیہ سمت دیوسائی میں پھنسے لوگوں کو ریسکوں کے لیے دیوسائی میں موجود ہیں ۔ اور گلگت بلتستان میں جہاں جہاں برف کی وجہ سے لوگ پھنسے ہیں وہاں صوبائی حکومت موجود ہیں اور لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہے۔ چونکہ استور کہ 80فیصد آبادی کو قبل از وقت برف باری کی شدت کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں ۔ اور گزشتہ دس دنوں سے پورے ضلع میں انتظامیہ محکمہ ڈیزاسٹر کو لے کے منی مرگ ، میر ملک ،شنکر گڑھہ اور چلم داسخریم کے علاقوں میں موجود ہیں اور لوگوں کو مسائل سے نکالنے کے لیے جہد وجہد کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر استور ولی خان کا کہنا تھا کہ اب کسی کو دوسائی روڈ سے آنے اور جانے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے کیونکہ آگے مزید موسم کی خرابی پھنس جانے سے بہت ذیادہ مشکلات آہ سکتے ہیں۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!