تازہ ترین

گلگت:پاک فوج کی تعاون سے دیوسائی اور بہسل’گٹی داس و بابوسر ٹاپ پر پھنسے ہوئے افراد کو کامیاب ریسکیو کے بعد بہ حفاظت نکالا جا چکا ہے ، ترجمان – فیض اللہ فراق

چلاس : پھسو ٹائمز اردو : پریس ریلیز

گلگت : ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج کی تعاون سے دیوسائی اور بہسل’گٹی داس و بابوسر ٹاپ پر پھنسے ہوئے افراد کو کامیاب ریسکیو کے بعد بہ حفاظت نکالا جا چکا ہے. دیوسائی کے مقام پر پهنسے ایک غیر ملکی سیاح سمیت 10 افراد کو فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود کی نگرانی میں کامیاب ریسکیو کے بعد محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے جس پر صوبائی حکومت فورس کمانڈر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے. ضلع دیامر اور ناران کے درمیان پهنسے ہوئے 15 خواتین اور بچے سمیت 12 کان کنوں کو دیامر انتظامیہ اور فوج کی مشترکہ ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا ہے. اس میں 2 ہیلی کاپٹرز استعمال ہوئی. مختلف مقامات تک خوراک کی پیکٹس اور کمبل بھی پہنچا دئے گئے ہین. اس پورے کامیاب عمل میں ڈی سی دیامر ڈیزاسٹر مبیجمنٹ کے اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانوں نے بهر پور کردار ادا کیا ہے..

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*