تازہ ترین

گلگت بلتستان اور کشمیر کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ترقی کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے، ترجمان گلگت بلتستان

ایبٹ آباد :پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ پاکستان آرمی، خطہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ترقی کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے ۔ 400 طلبہ کا ایبٹ آباد گیریثن کا دورہ کرایا گیا، چیف آف آرمی سٹاف جرنل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج، نوجوانوں کی ترقی اور ان کے خاندانوں کے روشن مستقبل کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر اور ان کے دور دراز علاقوں بشمول خپلو، شگر، سکردو، استور، خرمنگ، غزر، وادی لیپا، وادی نیلم، چکار، ہٹیاں بالا، راولا کوٹ، کوٹلی، میر پور اور آرمی پبلک سکول کلری اور بھمبر سے آئے ہوئے 400 طلبہ وطالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی اور آرمی فزیکل ٹرینگ سکول کاکول کا دورہ کیا۔اس دورے کی خاص بات ضلع دیامر کی وادی تنگیر اور داریل سے تعلق رکھنے والے 40 طلبہ کی شرکت ہے ، یہ وہ علاقہ ہے جہاں شرپسندوں نے اگست 2018 میں 14 سکول نظر آتش کیے تھے ۔طلبہ نے اس شرمناک دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور بچیوں کی تعلیم کے خلاف دقیانوس اور فرسودہ سوچ کو نہ صرف رد کیا ہے بلکہ آئندہ اس طرح کی کوشش کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کا عہد کیا ہے ۔دورہ کے شریک طلبہ اور ان کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیر آرمی افسران نے نوجوانوں کی تعلیم اور ان کی تخلیقیت کے اہم کردار پہ زور دیا۔طلباء نے پاکستان اور پاکستان آرمی سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔چیف آف آرمی سٹاف جرنل قمر جاوید باجوہ کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے بھرپور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی جیسے اہم ادارہ تک رسائی فراہم کی جس سے ان کے اندر نئی امنگ اور آگے بڑھنے کے ارادہ کو پختگی ملی ہے ۔شریک طلبہ نے ایسے دوروں کے تسلسل پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کواٹر کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے انتہائی پسندیدہ اور شفیق چیف آف آرمی سٹاف جرنل قمر جاوید باجوہ سے روبرو ملاقات کے خواہشمند ہیں۔انھوں نے درخواست کی کہ یونیورسٹی/ کالجز میں نوجوانوں کی ترقی اور رہنمائی کے حوالے سے مقامی اور قومی سطح کے سیمینار منعقد کیے جائیں۔طلباء نے پاکستان اور پاکستان آرمی سے اظہار محبت کرتے ہوئے ملک دشمن اور پاکستان مخالف عناصر کو رد کرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں بتایا کہ یہ لوگ بیرونی طاقتوں اور انڈین خفیہ ایجنسی راء کے پاکستان مخالف ایجنڈہ پر عمل پیرا ہیں جیسا کہ آفاق احمد کی پریس کانفرنس اور اس پر بیتے انتہائی شرمناک واقعہ سے عیاں ہے ۔شریک طلباء نے اپنے تمام ساتھی طلباء
کو ایسے عناصر سے خبردار رہنے کی تنبیہ کی اور حکومت سے درخواست کی کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو راء اور پی ٹی ایم جیسی ملک دشمن تنظیموں سے پاک رکھا جائے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!