تازہ ترین

اسلام آباد : گلگت بلتستان کا معاملہ بہت اہم ہے، اس لئے لاجر بینچ تشکیل دے رہے ہیں. چیف جسٹس، سماعت بروز پیر 15 اکتوبر تک ملتوی کردی

اسلام آباد : پھسو ٹائمز اردو : ابرار حسین استوری

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر عباس اور گلگت بلتستان بار کونسل کی درخواست پر گلگت بلتستان کے آئینی و بنیادی حقوق اور عدالتوں کے دائر اختیار سے متعلق کیس میں 7 رکنی لاجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے سماعت بروز پیر 15 اکتوبر تک ملتوی کردی

خبر تفصیل سے :- سپریم آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئینی اور بنیادی حقوق،گلگت بلتستان کی عدالتوں کے دائر اختیار سمیت 32 مختلف کیسسز پر سات رکنی بینچ تشکیل دے دیا. عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء تیاری کر کے آئیں اور پیر کو تفصیلی دلائل دیں.

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈاکٹر غلام عباس اور گلگت بلتستان بار کونسل کی آئینی، بنیادی حقوق اور گلگت بلتستان کی عدالتوں کے دائر اختیار سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جس میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل عرب نے کی. سماعت شروع ہوتے ہی چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی معاون سنئیر قانون دان اعتزاز احسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشاورت کی تھی کہ یہ کیس لاجر بینچ سنے گا تاہم آفس یا میری غلطی کی وجہ سے کاز لسٹ میں اس طرح لگ گیا،

چیف جسٹس ریمارکس دیئے کہ گلگت بلتستان کا معاملہ بہت اہم ہے، اس لئے لاجر بینچ تشکیل دے رہے ہیں. چیف جسٹس نے عدالتی معاون سںنئیر قانون دان خواجہ حارث کو کہا کہ اپ بتا دیں سارے لوگ موجود بھی ہیں تو یہ کیس کب سنا جائے. اگر کہتے ہیں تو اج ہی بریک کے بعد سن لیتے ہیں تاہم بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ فائل بک صرف تین ہیں تو سات رکنی بینچ کو سننے میں مشکلات ہوگی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر کیس کو دو دن کے لئے موخر کر دیتے ہیں.

عدالت نے تمام وکلاء اور اٹارنی جنرل سمیت فریقین سے مشاورت کے بعد کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ فریقین کیس پر مکمل دلائل دینے کی تیاری کر کے آئیں. پیر کو باقاعدہ طور پر وکلاء دلائل دیں. جس کے بعد کیس کی سماعت بروز پیر 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!