تازہ ترین

گلگت: انجمن حیدریہ کلاں نگرل عوام اور عزاداروں کے جانب سے ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر سخت اور بہتری حفاظتی انتظامات کئے ، انجمن حیدریہ کلاں نگرل

گلگت: پھسوٹائمزاُردُو : پریس ریلیز

انجمن حیدریہ کلاں نگرل کے صدر ڈاکٹر وجاہت حسین،حاجی نصرت علی،شمشاد حسین،اقبال حسین ماسٹر،اور دیگر ممبران نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے جانب سے بہترین حفاظتی انتظامات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،7محرم الحرام کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے فل پروف سکیورٹی انتظامات کرکے عزاداروں کے دل جیت لئے،ہم انجمن حیدریہ کلاں نگرل عوام اور عزاداروں کے جانب سے ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر سخت اور بہتری حفاظتی انتظامات کئے،انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کی وجہ سے بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنایا بلکہ گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ذریعے مجالس اور جلوس کے راستوں سمیت درینوں کی بروقت صفائی بھی یقینی بنانے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں ASP پولسی کامران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ جلوس کی حفاظت کیلئے چوکس رہے واضح رہے محرم پلان کے تحت سخت سکیورٹی کیلئے انتظامیہ اور پولیس بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جسکے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!