تازہ ترین

جگلوٹ تا حراموش گلگت حلقہ 3 | ساجد علی بھاشا | پھسوٹائمزاُردُو

(تحریر ساجد علی بھاشا)

گلگت بلتستان کا سب سے وسیع اور زیادہ آبادی والا حلقہ گلگت حلقہ 3 ہے۔یہ حلقہ جگلوٹ گورو سے لیکر حاموش تک پھیلا ہوا ہے۔ رحیم آباد، جوتل، سلطان آباد، دنیور،اوشکھنداس،جلال آباد، بگروٹ، حراموش، چھموگار کے علاقے شامل ہیں۔ حلقہ تین کا صدر مقام دنیور ہے۔ گلگت بلتستان کی ترقی میں حلقہ تین کے عوام کا بہت بڑا ہاتھ ہے صرف یہی ہی نہیں بلکہ تحریک آزادی کے عظیم فرزند بھی یہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور اس وقت افواج پاکستان کے بڈے آفیسرز کا بھی تعلق اسی حلقے سے ہے۔

تعلیمی اعتبار سے بھی یہ حلقہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں ممتاز اور ہر رنگ و نسل و مزہب کے لوگ ہونے کے باوجود سب سے پر امن حلقہ بھی حلقہ 3 گلگت ہے۔

حلقہ 3 کی بے تحاشا قربانیوں کے باوجود یہںاں کے لوگ سہولیات سے قاصر ہیں۔ جہاں حلقہ 3 کا صدر مقام دنیور صاف پانی کے قلت کا شکار ہے وہی دوسرے علاقے بھی ہزاروں مسائل سے دوچار ہیں۔

عرصہ دراز سے بگروٹ، حراموش ، جکلوٹ کے لوگ پکی سڑکوں کے نہ ہونے کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔

گورنمنٹ اسکولوں کو کوئی نمایا نظام موجود نہیں۔ سب سے زیادہ تنخواہ والے اساتزہ کے ہونے کے باوجود حلقے کے سرکاری سکول کے طلبہ کے اچھے نتائج کا نہ آنا المیہ و سوالیہ نشان ہے۔

حلقہ تین کو ہر دور حکومت میں  خواہ وہ جس کی بھی ہو نظر انداز کیا گیا ہے۔ وقت نہیں بیتا اب بھی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت حلقہ تین کے مسائل کو حل کرے ورنا عوام مجبورً سڈکوں پہ آئے گے۔

جلد سڈکیں پکی کی جائیں، صدر مقام دنیور میں پانی سمیت دیگر مسائل کے حل پر غور کیا جائے اور واضع ایجوکیشن پالیسی متعارف کرائی جائے تاکہ اس حلقے کے عوام اپنے حق سے محروم نہ رہیں

About Passu Times

One comment

  1. This is a very crucial issue raised by the columnist here. I believe when people raise their voice through intellectual forums and proper channels, government is forced to hear them. One of my suggestion is that people have to take a self-initiative and get jobs in policy-making posts to strengthen themselves up. Nevertheless the present government should pave ways, smoothen up paths for the people to the way of progress. Their responsibility is high and heavy. My last message is that people of GB to never lose hope. You are strong and will full.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!