تازہ ترین

گلگت: پنجاب اور خیبر پختو نخواہ کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کیلئے مختص کوٹے کی سیٹیں خطرے میں پڑ گئیں،

چلاس : پھسوٹائمزاُردُو : بیورورپورٹ

پنجاب اور خیبر پختو نخواہ کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کیلئے مختص کوٹے کی سیٹیں خطرے میں پڑ گئیں، دونوں صوبوں نے ایک ہی دن انٹری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیاجس سے گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلبا کا مستقبل داو پہ لگ گیا ہے ۔ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں جی بی کیلئے مختص 70 کوٹے کی سیٹوں اور خیبرپختونخواہ کی 15 سیٹوں پر داخلے کیلئے ہر سال الگ الگ تاریخوں میں انٹری ٹیسٹ ہوتے تھے مگر نیا پاکستان بننے کے بعد دونوں صوبوں نے یہ ٹیسٹ ایک ہی دن 23 ستمبر کو رکھا گیا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف جی بی سمیت پسماندہ علاقے کے طلباء کو ان جامعات سے دور رکھنا اور کوٹے کی سیٹیں ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔ میڈیکل گروپ جوائن کرنے کے خواہشنمد طلباء میں شدید تشویش کی لہر دوڑی ہے اور انکے والدیں سخت پریشانی کے شکار ہیں۔ طلباء اور والدین نے پنجاب اور کے پی کے کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور الگ الگ تاریخوں میں یہ ٹیسٹ منعقد کرایا جائے بصورت دیگر گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلباء اور والدیں راست اقدام پر مجبور ہونگے ۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!