تازہ ترین

بلتستان کا سپوت پاکستان کا نام روشن کر گیا, زاہد حسین جنوبی کوریا میں اعزازی سفیر برائے سیاحت نامزد

پھسوٹائمزاُردُو : شریف ولی کھرمنگی

بلتستان کا سپوت پاکستان کا نام روشن کر گیا, زاہد حسین جنوبی کوریا میں اعزازی سفیر برائے سیاحت نامزد کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین جنوبی کوریا کو اسلام دوست ملک بنانے کا مشن سنبھالیں گے کھرمنگ (سکندر علی زرین) بلتستان کا سپوت پاکستان کا نام روشن کر گیا. جنوبی کوریا میں سیاحت کا اعزازی سفیر بن گیا. انجینئر زاہد حسین کا تعلق کھرمنگ سے ہے. کیڈٹ کالج سکردو کے سابق طالب علم زاہد حسین جنوبی کوریا میں مقیم ہیں. انہیں کوریا کی وزارت سیاحت نے حال ہی میں اعزازی سفیر نامزد کیا ہے. وہ مقامی ثقافت کو اجاگر کیا کریں گے. حلال غذا عام کرنے کا مشن سنبھالیں گے. اس کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے. کوریا کو اسلام دوست ملک بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے. زاہد حسین جنوبی کوریا میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے مسلمان ہیں. اس سے قبل کورین ہاکی فیڈریشن, کورین آئی ٹی کے علاوہ سرمائی اولمپیکس کے بھی اعزازی سفیر رہ چکے ہیں. کوریا کے قومی ٹی وی چینل پر پروگرام بھی کر چکے ہیں. سوکسی تھنگ کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین نے سیئول نیشنل یونیورسٹی سے انجینرنگ کی ڈگری مکمل کی. اس وقت وہیں ایک الیکٹریکل کمپنی سے بطور منیجر منسلک ہیں. بزنس منیجمنٹ میں ماسٹرز بھی کر رہے ہیں

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!