تازہ ترین

دیامر میں تعلیمی اداروں پر حملوں کے خلاف دیامر کے تینوں تحصیلوں میں عوام سراپا احتجاج بن گئے اوردہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

چلاس: پھسو ٹائمز اُردُو: بیورورپورٹ

نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دیامر میں تعلیمی اداروں پر حملوں کے خلاف دیامر کے تینوں تحصیلوں میں عوام سراپا احتجاج بن گئے اوردہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔دیامر کے مختلف علاقوں میں موجود گرلز سکولوں پر شرپسندوں کی جانب سے آگ لگائے جانے کے خلاف اہلیان داریل نے گماری کے مقام پر ریلی نکالی اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی،اہلیان داریل نے سخت احتجاج کرتے ہوئے شرپسندوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔چلاس میں تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے سینکڑوں کارکنوں نے صدر ضیاء اللہ تھکوی کی قیادت میں تعلیمی اداروں پر حملوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شرپسندوں نے دھماکے سکولوں پر نہیں ہمارے مستقبل پر کیئے ہیں۔ تعلیم دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،دیامر کے پرامن فضا کو خراب کرنے کی کوشیش کی گئی ،دیامر کے عوام تعلیم دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔تانگیر میں بھی گرلز سکولوں پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا اوردہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔دیامر یوتھ مومنٹ،دیامر سٹوڈنٹس فیڈریشن،ایس ڈی ای ایس اور دیگر طلبا تنظیموں نے بھی تعلیمی اداروں پر حملوں کے خلاف سخت احتجاج کیا اور وزیر اعلی ،فورس کمانڈر سے دہشت گردوں کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کر دیا۔

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!