تازہ ترین

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈھ کی ٹوٹی ھوئی ھڈی اور کٹے ھوئے حرام مغز کا مقامی سطح پر آپریشن

گلگت: پھسوٹائمزاُردُو :  کرن قاسم

گلگت : نوجوان ڈاکٹر کلیم اللہ نے نئی تاریخ رقم کردی انہوں نے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈھ کی ٹوٹی ھوئی ھڈی اور کٹے ھوئے حرام مغز کا مقامی سطح پر آپریشن کیا گیا ضلع استور میں بارش کے دوران گھر کی چھت سے گر کر 21 سالہ طالب علم اخلاق احمد کی ریڈھ کی ھڈی ٹوٹ گئی تھی اور حرام مغز کٹ گیا تھا جس باعث نوجوان کا دھڑ شل ھوگیا تھا نوجوان کو زخمی حالت میں سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کلیم اللہ نے ریڈھ کی ٹوٹی ھوئی ھڈی اور کٹے ہوئے حرام مغز کو جوڈ دیا پانچ گھنٹے جاری رھنے والے آپریشن کے بعد نوجوان نے دائی ٹانگ ہلانا شروع کیا ھے اور اس کو دھڑ میں درد کا احساس بھی پیدا ھوگیا ھے جو کہ بڑی کامیابی ھے اکثر ایسے مریض بقایا زندگی بستر پر معذوری میں گزار دیتے ھیں ملک میں ایسے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی ھے ڈاکٹر کلیم اللہ نوجوان ڈاکٹر ھیں اور حال ھی میں اعلیٰ تعلیم کے بعد گلگت میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں گلگت بلتستان میں یہ پہلا موقع ھے کہ اس نوعیت کا آپریشن مقامی سطح پر کیا گیا ھے اس سے قبل ایسے کیسیز کو اندرون ملک منتقل کیا جاتا تھا جہاں آپریشن پر لاکھوں روپے خرچ ھوتے تھے

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!