تازہ ترین

گنگچھے: امیر آباد سٹوڈنس ایسوسی ایشن پاکستان نے پچھلے سالوں کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گاؤں ہذا میں تعلیمی شعور,تعلیمی فروغ اور طلبہ و طلبات کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا

 گنگچھے : پھسوٹائمزاُردُو : عارف نواز

امیر آباد چھوربٹ میں امیر آباد سٹوڈنس ایسوسی ایشن پاکستان نے پچھلے سالوں کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گاؤں ہذا میں تعلیمی شعور,تعلیمی فروغ اور طلبہ و طلبات کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا. اس تقریب میں تعلیم سے محبت اور رغبت رکھنے والے حضرات نے شرکت کی, جن میں ڈپٹی ڈریکڑر ایجوکیشن گنگچھے جناب عبدولحمید صاحب, ڈی ڈی او پرتوک جناب زاکر حسین صاحب, جناب مولانا محسن علی, اساتذہ کرام, سرکردگان امیر آباد, ممبران اے ڈبلیو اے, اور کافی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ای گنگچھے جناب عبدولحمید صاحب کا کہنا تھا کہ آج کی یہ محفل ہمیں یہ بات باور کرارہی ہے کہ ہمیں اپنی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور وقت اور کوشش کرنی ہے, تاکہ ہم بھی تعلیمی میدان میں دوسرے علاقے کے لوگوں سے مقابلہ کر سکیں. 

ڈی ڈی او پرتوک جناب زاکر حسین صاحب کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے اے ایس اے پاکستان کی اس تحریک کو خوش آیندہ سمجھتا ہوں کیونکہ اُن کی یہ تحریک وقت کہ ایک اہم ضرورت کے ساتھ ساتھ یہ تعلیمی شعور کو اجاگر کرنے کا سبب بھی ہے اور آگے بھی ان کا کہنا تھا کہ ایک قابل استاد, ایک بہترین معاشرہ اور ایک بہترین سوسائٹی ہی ایک اچھی آوٹ پوٹ دے سکتی ہے. جناب مولانا محسن علی صاحب کا تقریب کے شُرکا سے کہنا تھا کہ جب تک بچے کی عمر 16 سال نہ ہو ان کو کسی کاروبار میں یہ پھر کسی کام میں نہ لگائیں کیونکہ یہ امر پاکستانی قانون کے مطابق بھی جرم ہے, لہذا ہمیں اپنی بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. محفل سے خطاب کرتے ہوئے امیر آباد سٹوڈنس ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عارف نواز نے محفل میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ اے ایس اے کے قیام کے مقاصد اور اس طلبہ تنظیم کے تعلیمی فروغ اور شعور کے لیے کی گئی خدمات پر تمام کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا .

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!