تازہ ترین

غذر : اشکومن میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری۔۔۔۔اب سے کچھ دیر قبل کی شدید بارش نے سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا

اشکومن ویلی : پھسوٹائمزاُردُو : نعیم انور

اشکومن میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری۔۔۔۔اب سے کچھ دیر قبل کی شدید بارش نے سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔۔۔۔
ادھر تحصیل اشکومن کے گاوں شونس اور ایمت نالہ میں سیلابی ریلے کے باعث شونس اور ایمت میں روڈ بلاک ہو گیا۔۔۔۔جس کے نتیجے میں اشکومن کے بالائی علاقے کے متاثرین کی امدادی سرگرمیاں متاثر۔۔۔۔۔
درجنوں گاڈیاں شونس اور ایمت میں پھس گئی۔۔۔۔
حلقے کے منتخب ممبر نواز خان ناجی سمیت غزر انتظامیہ کے اہم افسران بھی ایمت میں روڈ بلاک ہونے کے باعث بلہنس میں پھنس گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔جبکہ بدصوات میں بننے والا مصنوعی جھیل مکمل طور پر بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔۔۔۔
آج کے سیلاب نے دو موٹر سائیکل سمیت سینکڑوں فصلوں اور درختوں کو اپنے ساتھ بہا کے لے گیا ہے۔۔۔۔۔جگہ جگہ سیلابی صورتحال اور سڑکوں کی بندش نے ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دی ہیں

About Passu Times

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

error: Content is protected !!